JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل

گھریلو زندگی جیسی ہے ویسی ہی رہے گی اور پھر بہتری یا خرابی کا انحصار آپ کے اپنے مزاج پر بھی ہے اگر آپ نے اعتدال کو اپنائے رکھا تو وقت اچھا گزر سکتا ہے، غیر شادی شدہ افراد کی منگنی یا شادی کا امکان ہے۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی

آپ نے بروقت حالات و واقعات کا درست اندازہ لگا کر جو اقدامات کیے وہ کارگر ثابت ہوئے چنانچہ ایسے ہی اچھے اقدامات کی ضرورت ایک بار پھر لاحق ہو سکتی ہے۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون

کسی صاحب حیثیت مقتدر شخصیت کے ساتھ تعلقات قائم ہو سکتے ہیں اگر اس قسم کے تعلقات پہلے ہی سے استوار ہو چکے ہیں تو پھر یہ مضبوطی اختیار کر سکتے ہیں، اس سے آپ کی توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

تمام حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم آپ کو یہ رائے دیں گے کہ کوئی لاکھ کوشش کرے آپ جذباتی نہ ہوں بلکہ ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ ہر سازش کا توڑ سیاسی انداز سے کرتے رہئے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

ہر ممکن طریقہ سے اپنے شریک حیات کو خوش رکھیں، ہو سکتا ہے کہ بعض امور کے سلسلے میں آپ کے شریک حیات آپ کا ساتھ نہ دیں یا آپ کی خلاف منشاء کوئی بات کریں لیکن آپ اپنا طرز عمل نہ بدلیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

کسی جائیداد کی وجہ سے ذہنی کوفت ہو سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ آپ کاروبار میں بھی دلچسپی نہ لیں کسی بڑے تعمیراتی منصوبے کو عملی شکل دینے کی کوشش کیجیے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

مخالفین کے ساتھ زیادہ نہ الجھیں بلکہ کوشش کریں کہ معاملات صلح و صفائی کے ساتھ ہی طے پا جائیں کیونکہ مقدمہ بازی کرنا کسی بھی لحاظ سے آپ کے لیے فائدہ مند ثابت نہ ہو سکے گا۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر

راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہیں، اپنے اخراجات بھی گھٹا دیجئے یہ خیال ذہن سے نکال دیں کہ غیر معمولی اخراجات دکھاوے کے طور پر کیے جائیں تو عزت و شہرت میں اضافہ ہوتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

حالات کتنے ہی نامساعد کیوں نہ ہوں ہمت نہ ہاریں، اپنی تیار کردہ اشیاء کو بازار میں لایئے کم سے کم معاوضے پر بڑے سے بڑے معاہدے کرکے ہی آپ اپنی ساکھ بحال رکھ سکیں گے۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری

ملازمت کرنے والے احباب عجیب و غریب حالات سے دوچار ہو سکتے ہیں لہٰذا اپنے مزاج پر قابو رکھتے ہوئے فرائض انجام دیں کسی سے بھی نہ الجھیں ورنہ ملازمت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آپ کے گھریلو حالات کسی نہ کسی طور الجھ سکتے ہیں، اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ جذباتی نقطہ نظر سے نہ کیجیے ورنہ حالات زیادہ بگڑ سکتے ہیں، صحت جسمانی خراب ہو سکتی ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

نیا کاروبار کسی بھی لحاظ سے سودمند ثابت نہ ہو سکے گا، آمدنی تو معقول ہو گی لیکن اخراجات کی رفتار حسب سابق رہے گی، مشترکہ بزنس فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BB96fp
via IFTTT
نامای میلپیغام