JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

ورلڈ ہاکی پرولیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پر ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ

کراچی:  ورلڈ ہاکی پرو لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پابندی سے بچ گیا البتہ ورلڈ گورننگ باڈی ایف آئی ایچ نے اس پر ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ عائد کردیا۔

پی ایچ ایف سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے گزشتہ دنوں لوزان میں ایف آئی ایچ کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا تھا، جرمانے کی خبر آنے پر ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ورلڈ باڈی سے استدعا کی کہ جرمانہ کی رقم زیادہ ہے یہ ہم نہیں دے سکتے، اس کی قسطیں کردی جائیں۔

فیڈریشن نے مزید کہا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں تھے، اس لیے ایونٹ میں شرکت کیلیے ٹیم نہیں بھیج پائے۔

The post ورلڈ ہاکی پرولیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پر ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IAdL6o
via IFTTT
نامای میلپیغام