JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

بچی کو غلط انجکشن لگانے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 کراچی:  

مقامی عدالت نے معصوم بچی کو غلط انجکشن لگانے والے ملزم معیز کو 20 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو معصوم بچی کو غلط انجکشن لگانے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے نجی اسپتال کے ملازم کو ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ غلط انجکشن سے متاثرہ بچی کی حالت بہتر ہونے لگی

 

تفتیشی افسر سب انسپکٹر سلیم نے بتایا کہ ملزم نے ڈاکٹر کی ہدایت کے بالکل الٹ بچی کو انجکشن لگایا، ملزم کا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم معیز کو 20 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

واضح رہے کراچی کے نجی اسپتال دارالصحت کے عملے نے 9 ماہ کی بچی نشوا کو غلط انجیکشن لگادیا جس کے نتیجے میں وہ ذہنی طور پر مفلوج ہوگئی تاہم اب متاثرہ بچی کی حالت بہتر ہونے لگی ہے۔

The post بچی کو غلط انجکشن لگانے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2v8nokY
via IFTTT
نامای میلپیغام