JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.

ہوم

انسداد منی لانڈرنگ و ٹیررفنانسنگ رپورٹ FATF کو جمع

 اسلام آباد:  پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں کمپلائنس رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کوجمع کروا دی ہے۔

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 12 نکات پر عملدرآمد کیلیے وفاق و صوبوں کے درمیان رابطوں کو بڑھانے اور منی لانڈرنگ و ٹیرر فنانسنگ سے نمٹنے کی صلاحیتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں کمپلائنس رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کوجمع کروا دی ہے۔

اس رپورٹ کا پندرہ مئی کو پیرس میں ہونیوالے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں جائزہ لے کر پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا گرے لسٹ میں برقرار رکھے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ فیٹف کو بھجوائی جانیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کا عمل جاری ہے۔

The post انسداد منی لانڈرنگ و ٹیررفنانسنگ رپورٹ FATF کو جمع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GkdJwZ
via IFTTT
نامای میلپیغام